پاکستان
24 مارچ ، 2015

پاک بھارت مذاکرات بہت ضروری ہیں :ترجمان دفتر خارجہ

پاک بھارت مذاکرات بہت ضروری ہیں :ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد.......ترجمان دفتر خارجہ تسنیم اسلم کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان امن، معاشی ترقی اور خوشحالی کے لیے مذاکرات بہت ضروری ہیں۔دفتر خارجہ سے جاری بیان میں ترجمان نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کا حل کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق ایک آزادانہ اور غیر جانبدارانہ رائے شماری سے ممکن ہے،مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی مطابق رائے شماری کرائی جائے۔ تسنیم اسلم کا کہنا ہے کہ پاکستان مسئلہ کشمیر سمیت بھارت کے ساتھ تمام تنازعات کے حل کے لیے پر عزم ہے۔

مزید خبریں :