25 مارچ ، 2015
اسلام آباد........ملی یکجہتی کونسل کے زیر اہتمام اتحاد امت کانفرنس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ حکومت تحفظ ناموس رسالت کے لیے مسلم ممالک کے سربراہان کی کانفرنس بلاکر لائحہ عمل طے کرے،مساجد اور مدارس کو نشانہ بنانے کا سلسلہ بند کیا جائے۔ملی یکجہتی کونسل کے زیر اہتمام اسلام آباد میں اتحاد امت کانفرنس ہوئی۔جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کا کہنا تھا کہ21ویں آئینی ترمیم دہشت گردی کے خلاف تھی، مگر اسے مساجد ومدارس کے خلاف استعمال کیا جارہا ہے۔امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ نیٹو کا اسلحہ کسی مسجد ومدرسے نہیں ایک نام نہاد پارٹی کے دفتر سے برآمد ہوا،مساجد ومدارس کو بدنام کرنے کا سلسلہ بند کیا جائے۔ڈپٹی چیئرمین سینیٹمولانا عبدالغفور حیدری کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کو مذہب سے جوڑنا غلط ہے۔اتحاد امت کانفرنس نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت سود کے خاتمے کےخلاف وفاقی شرعی عدالت میں دائر اپیل واپس لے کر سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل کرے۔ ناموس رسالت کے تحفظ کے لیے امت مسلمہ مشترکا لائحہ عمل طے کرے۔اتحاد امت کانفرنس نے مطالبہ کیا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف آپریشن کی آڑ میں مدارس ومساجد کو نشانہ نہ بنایا جائے،گرفتار علما کو رہا اور لاؤڈ اسپیکر کے استعمال کے حوالے سے حقیقت پسندانہ پالیسی اپنائی جائے۔