25 مارچ ، 2015
مچھ.......سینٹرل جیل مچھ میں سزائے موت کے قیدی صولت مرزا کے ویڈیو بیان کی تحقیقات شروع ہونے سے پہلے ہی ختم کردی گئیں۔ محکمہ داخلہ بلوچستان نے تحقیقات کے احکامات 24گھنٹے بعد ہی واپس لے لیے۔ محکمہ داخلہ بلوچستان نے صولت مرزا کے ویڈیو بیان کی تحقیقات کے لیے گزشتہ منگل کو آئی جی جیل خانہ جات کی سربراہی میں ایک تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی تھی۔اس چار رکنی کمیٹی کو اس بات کا پتا لگاناتھا کہ یہ ویڈیو سینٹرل جیل مچھ میں ریکارڈ کی گئی یا نہیں،تاہم محکمہ داخلہ کی ہی جانب سے اب تحقیقات کے احکامات واپس لے لیے گئے ہیں۔ محکمہ داخلہ کےذرائع کے مطابق صولت مرزا کے نئے ڈیتھ وارنٹ کےاجراء کے بعد ویڈیو ریکارڈنگ کی تحقیقات کی ضرورت نہیں رہی ہے۔