26 مارچ ، 2015
اسلام آباد.....موبائل سمز کی بائیومیٹرک ویریفیکیشن کے لیے 17 دن کی مہلت باقی رہ گئی ۔12اپریل کے بعد تمام غیر تصدیق شدہ سمز بند کردی جائیں گی ۔پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی حکام کے مطابق اب تک مجموعی طورپر 5کروڑ 76 لاکھ سموں کی بایومیٹرک سسٹم کے زریعے تصدیق کی جاچکی ہے جبکہ 1 کروڑ 80 لاکھ سمز کی ویری فیکیشن تاحال باقی ہےاس کے علاوہ لگ بھگ ڈیڑھ کروڑ سمز بلاک بھی کی جاچکی ہیںپی ٹی اے کا کہنا ہے12 اپریل موبائل سموں کی تصدیق کا آخری دن ہے جس کے بعد تمام تر غیر تصدیق شدہ سموں کو بند کردیا جائے گا۔