26 مارچ ، 2015
پشاور......وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہےکہ ان کی حکومت نے بڑے بڑے چیلنجز میں ہاتھ ڈالا ہے ، آپریشن ضرب عضب اور آپریشن کراچی کے نتائج سامنے آرہے ہیں ، پشاور میں پارٹی رہنماؤں سے گفت گو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھاکہ افغانستان سے بھی معاملات ٹھیک کیے ہیں اور اب تمام معاملات کے نتائج سامنے آرہے ہیں ۔