پاکستان
26 مارچ ، 2015

بلدیاتی الیکشن جماعتی بنیاد پرکروانے کی پیپلز پارٹی کی ترمیم مسترد

بلدیاتی الیکشن جماعتی بنیاد پرکروانے کی پیپلز پارٹی کی ترمیم مسترد

اسلام آباد......اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات غیر جماعتی بنیادوں پر کروانے کا بل منظور کر لیا گیا۔ جماعتی بنیادوں پرکروانے کی پیپلز پارٹی کی ترمیم قومی اسمبلی میں مسترد ہوگئی ، جس پرخورشید شاہ نے اظہار ناراضی کرتے ہوئے کہاکہ ترمیم کرکے قومی و صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات بھی غیر جماعتی بنیادوں پر کروادیں ،قومی اسمبلی اجلاس میں آج اسلام آباد میں مقامی حکومت کا بل منظوری کے لیے پیش کیا گیا ،جس کے مطابق مقامی حکومت میں خواتین کا کوٹہ 33 فیصد ہوگا ،شق وار منظوری کے عمل میں انتخابات غیر جماعتی بنیادوں پر کرانے کے معاملے میں ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے اراکین میں اختلاف سامنے آیا ، پیپلز پارٹی نے بل کی ترمیم پیش کی کہ انتخابات پارٹی بنیادوں پر ہونے چاہئیں ، تاہم حکومت کی جانب سے شیخ آفتاب نے اس بل کی مخالفت کی اور کہاکہ ہر ایک کو آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا حق ہونا چاہیئے،ہم کرپشن کےہمیشہ خلاف رہے،کیوں لوگوں پر پارٹی سسٹم مسلط کریں، ایوان میں پیپلز پارٹی کی ترمیم مسترد ہوگئی ، خورشید شاہ نے اظہار خیال کرتےہوئے کہاکہ آئین میں ترمیم کرکےایم این ایزاورایم پی اےکےانتخابات بھی غیرجماعتی کرادیں، غیرجماعتی انتخابات سے سیاست میں کرپشن کی ابتداء ہوئی، نرسری میں بدعنوانی کاپودا لگائیں گےتو پارلیمنٹ میں بھی وہی پہنچیں گے، آزاد امیدوار ہمیشہ حکومت میں شامل ہوتے ہیں، جماعتی بنیادوں پرانتخابات ہوںگےتو لوگ اپنی جماعت میں ہی رہیں گے۔

مزید خبریں :