26 مارچ ، 2015
ملتان......قومی اسمبلی کے رکن جمشید دستی نے کہا ہے کہ ملک میں کرپشن کا بازار گرم ہے اور کوئی کرپٹ مافیا پر ہاتھ ڈالنے کے لئے تیار نہیں۔جمشیددستی احتساب بل قومی اسمبلی میں پیش کرنے کے لئے نکالی گئی سائیکل ریلی کے دوسرے مرحلے کے آغاز پر ملتان میں گفتگو کر رہے تھے ۔ وہ احتساب بل قومی اسمبلی میں پیش کریں گے جس کے لئے مظفر گڑھ سے اسلام آباد تک 25 افراد کے ساتھ سائیکل ریلی نکالی ہے ۔ ریلی دوسرے مرحلے میں ملتان سے خانیوال روانہ ہوئی جہاں سے لاہور ہوتی ہوئی اسلام آباد پہنچے گی۔