27 مارچ ، 2015
فیصل آباد .........فیصل آباد میں تھانا سٹی سے 4ملزمان فرار ہوگئے۔ملزمان کے فرار ہونے پرتھانہ انچارج سمیت 7اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج اور ایک اہلکار کو گرفتار کرلیاگیا ۔پولیس کے مطابق چوری ،ڈکیتی اور دیگر وارداتوں میں ملوث 4ملزمان کو تھانا سٹی تاندلیانوالہ کی پولیس چوکی میں قید رکھا گیا تھا۔ گزشتہ رات چاروں ملزمان پولیس چوکی سے فرار ہوگئے ۔ملزمان کے فرار ہونے پر چوکی انچارج سمیت 7اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا ہے اور ایک اہلکار کو گرفتار کر کے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔