پاکستان
27 مارچ ، 2015

کراچی دھماکا:2اہلکار جاں بحق 11 اہلکاروں سمیت 15 افراد زخمی

کراچی دھماکا:2اہلکار جاں بحق 11 اہلکاروں سمیت  15 افراد زخمی

کراچی........کراچی ایک بار پھر دہشتگردوں کے نشانے پر ،لانڈھی کے علاقے مرغی خانے میں پولیس کمانڈوز کی بس کے قریب دھماکے کے نتیجے میں دواہلکار جاں بحق جبکہ گیارہ اہلکاروں سمیت پندرہ افراد زخمی ہوگئے۔رزاق آبا د سینٹر سے کمانڈوز کو لے کر نکلنے والی بس جوں ہی ملیر برج پہنچی ، دہشت گردوں نے سڑک کنارے پہلے سے کھڑی موٹرسائیکل کو ریموٹ کنٹرول سے اڑادیا۔موٹرسائیکل میں بھرے بارود اور چھروں نے بس کو بری طرح نقصان پہنچایا جس سے اندر بیٹھے ایس ایس یو اہل کار بھی محفوظ نہ رہ سکے ۔ دو اہل کاروں کی شہادت ہوگئی جبکہ دس سے زیادہ زخمیوں کا جناح اسپتال میں علاج کیا جارہاہے ۔پولیس حکام کے مطابق کمانڈوز رزاق آباد ٹریننگ سینٹر سے کلفٹن میں بلاول ہاؤس کی سیکیورٹی کےلیے جارہے تھے ، گزشتہ سال فروری بھی اسی مرکز سے نکلنے والی بس کو دہشت گردوں نے کار بم دھماکے سے نشانہ بنایا تھا جس میں تیرہ اہل کار شہید اور درجنوں زخمی ہوئے تھے۔

مزید خبریں :