پاکستان
27 مارچ ، 2015

صولت مرزا کےنئےڈیتھ وارنٹ، سنٹرل جیل مچھ کی سکیورٹی مزید سخت

صولت مرزا کےنئےڈیتھ وارنٹ، سنٹرل جیل مچھ کی سکیورٹی مزید سخت

مچھ .........صولت مرزا کےنئےڈیتھ وارنٹ کےاجراء کے بعد سنٹرل جیل مچھ کی سکیورٹی مزید سخت کردی گئی ہے۔ جبکہ نگرانی کےلئےجوڈیشیل مجسٹریٹ مچھ کو نامزد کردیا گیا ہے۔جیل ذرائع کے مطابق صولت مرزا کےنئےڈیتھ وارنٹ کےاجراء کے بعد جو ں جوں پھانسی کی تاریخ قریب آرہی ہے۔سنٹرل جیل مچھ کی سکیورٹی مزید سخت کردی گئی جبکہ صولت مرزا کےڈیتھ وارنٹ پر عملدرآمد اور نگرانی کےلئےجوڈیشیل مجسٹریٹ مچھ ہدایت اللہ محمد شہی نامزد کردیا گیا ہے۔جیل ذرائع کے مطابق ڈیتھ سیل میں موجود صولت مرزا سےاس کےدوبھانجوں نے بھی ملاقات کی ہے۔ ملاقات ویڈیو لنک کےزریعے کرائی گئی۔صولت مرزاکو یکم اپریل کو پھانسی کی سزادئے جانے کے احکامات جاری ہوئے ہیں۔

مزید خبریں :