27 مارچ ، 2015
لاہور ......لاہور ہائی کورٹ نے سانحہ یوحناآباد میں مبینہ طورپر بعض افراد کی غیرقانونی حراست کیخلاف درخواست پر ایس پی انویسٹی گیشن کو طلب کر لیا ہے۔ایک این جی اوکی جانب سے یوحنا آباد واقعہ میں بعض افراد کی غیرقانونی حراست کے خلاف عدالت کے روبرو درخواست دائر کی گئی ہے۔درخواست گزار کے مطابق پولیس نے سانحہ کے بعد درجن سے زائد افراد کوغیرقانونی قید میں رکھا ہوا ہے۔ پولیس کی جانب سے کسی شہری کوحراست میں نہ رکھنے کابیان دیا گیا۔اس پر عدالت نے ایس پی انویسٹی گیشن کو30مارچ کوطلب کرلیا۔