27 مارچ ، 2015
اسلام آباد ......پی ٹی وی پر حملے سے متعلق عمران خان اور ڈاکٹر عارف علوی کی ٹیلیفونک گفتگو کی ٹیپ، منظرِ عام پر آ گئی۔عارف علوی نے اطلاع دی کہ بھائی صاحب پی ٹی وی میں گھس گئے ہیں، عمران بے ساختہ بولے، اچھا ہے اچھا ہے۔دباؤ بڑھائیں ، نواز شریف سے استعفا لینا ہے جلدی کریں، ایم کیو ایم کو بھی ساتھ ملائیں۔عمران خان اور عارف علوی کی یہ ریکارڈنگ کس نے دونوں رہنمائوں کی لاعلمی میں ریکارڈ کرلی ؟۔ریکارڈنگ میں عارف علوی بتارہے ہیں کہ پی ٹی وی پر حملہ ہوا ہے، عمران خان اس پر اطمینان کا اظہار کرتے ہیں۔اسی گفتگو میں عارف علوی اپنے لیڈر کو مطلع کرتے ہیں کہ رات ساڑھے 3 بجے تک وہ الطاف حسین کی فون کال کا انتظار کرتے رہے۔ڈاکٹر عارف علوی نے سماجی ویب سائٹ پر کہا ہے کہ یہ آوازیں ضرور ان کی اور عمران خان کی ہیں لیکن کسی نے گفتگو اور الفاظ کو آگے پیچھے کردیا ہے۔