پاکستان
27 مارچ ، 2015

ریکارڈنگ سے ظاہرہےعمران غیر جمہوری کام کر رہے تھے،ایم کیوایم

ریکارڈنگ سے ظاہرہےعمران غیر جمہوری کام کر رہے تھے،ایم کیوایم

کراچی ......ایم کیو ایم کا کہنا ہے کہ اس ریکارڈنگ سے ظاہر ہوا کہ عمران دھرنے کے دوران غیر جمہوری کام کر رہے تھے۔ متحدہ، صرف جمہوریت پر ہی یقین رکھتی ہے، کسی سازش کا حصہ نہیں بنی۔ ایم کیو ایم اراکین قومی اسمبلی کاپارلیمنٹ ہاوس کےباہرعمران خان کےخلاف احتجاج کیا اور مطالبہ کیا کہ آرٹیکل 62 اور63 کےتحت عمران خان کی اسمبلی رکنیت ختم کی جائے۔فاروق ستار نے سامنے آنے والی گفتگو کو افسوسناک قرار دیا ہے، اس کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ سرکاری ٹیلی ویژن پر حملہ سب سے خوفناک بات ہے، اور اس کے ساتھ ہی عمران خان صاحب جیسے لیڈر کا وزیر اعظم کے لیے مغلظات کا استعمال بھی خوفناک ہے۔

مزید خبریں :