پاکستان
27 مارچ ، 2015

یمن میں محصور پاکستانیوں کی اسلام آباد حکومت سے اپیل

یمن میں محصور پاکستانیوں کی اسلام آباد حکومت سے اپیل

اسلام آباد ......یمن میں محصور پاکستانیوں نے اسلام آباد حکومت سے اپیل کی ہے کہ انہیں وہاں سے بہ حفاظت نکالنے کے لئے جلد اقدامات کئے جائیں۔یمن کے شہرصنعا میں محصور پاکستانی سید ریحان علی نے جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی سفارت خانہ پاکستانیوں کو یمن سے نکالنے سے متعلق آگاہ نہیں کررہا۔ دوسری جانب ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق صورتحال کا جائزہ لیا جارہا ہے جس کے بعد لائحہ عمل کا فیصلہ کیا جائے گا ۔ دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ یمن میں پھنسی ہوئی پاکستانی کمیونٹی کو خراب صوررتحال سے آگاہ کردیا تھا اور انہیں ملک چھوڑنے کی ہدایت کی گئی تھی۔

مزید خبریں :