پاکستان
27 مارچ ، 2015

آڈیو ریکارڈنگ کے بعد متحدہ اور پی ٹی آئی میں لفظوں کی نئی جنگ

آڈیو ریکارڈنگ کے بعد متحدہ اور پی ٹی آئی میں لفظوں کی نئی جنگ

کراچی........آڈیو ریکارڈنگ کے بعد متحدہ قومی موومنٹ اور تحریک انصاف میں لفظوں کی نئی جنگ چھڑ گئی۔ عمران خان نے کہا میں نے فون پر ٹارگٹ کلنگ اور لاش بوری میں بند کرنے کی بات نہیں کی ہو گی، جبکہ متحدہ قومی موومنٹ کے رہنمائوں نے کہا کہ گفتگو کے دوران عمران خان نے وزیراعظم کو گالی دی اور ایک ریاستی ادارے پر حملے کو سراہا، جو بہت خطرناک بات ہے۔ آڈیو ریکارڈنگ میں تحریک انصاف کے رہنما الطاف حسین کی کال کے منتظر نظر آئے۔ عارف علوی نے اس کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم سے رابطہ کرنا ان کی پالیسی کے عین مطابق تھا جب کہ ایم کیو ایم نے الزام لگایا کہ عمران خان نے زیادہ بڑے جرائم کا ارتکاب کیا۔

مزید خبریں :