پاکستان
05 مئی ، 2012

لیاری آپریشن ملکی مفاد میں نہیں، نواز شریف

لیاری آپریشن ملکی مفاد میں نہیں، نواز شریف

لاہور… مسلم لیگ نون سندھ کے صدر غوث علی شاہ نے رائے ونڈ میں ن لیگ کے قائد نواز شریف سے ملاقات کی جس میں ملکی سیاسی امور اور لیاری کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے میاں نواز شریف کا کہنا تھا کہ کراچی میں حکومت جرائم پیشہ افراد کے بہانے لیاری کے محب وطن شہریوں بالخصوص بلوچو ں کو بنیادی ضروریات سے محروم کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ لیاری میں اب تک 30سے زائد افراد ہلاک ہوئے، ہم لیاری آپریشن کو ملک کے مفاد میں نہیں سمجھتے۔ نواز شریف نے کہا کہ نون لیگ لیاری کے رہنے والوں کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کرتی ہے، ملک میں جہاں بھی حکومت عوام سے زیادتی کریگی نون لیگ اسکے خلاف دیوار بن کر مزاحمت کرے گی۔ انہوں نے ن لیگ کے کارکنوں کو ہدایت کی کہ وہ لیاری کے مظلوم عوام کا ساتھ دیں اور عوام کی ریلیف کیلئے فوری اقدامات اٹھائے جائیں ۔

مزید خبریں :