پاکستان
28 مارچ ، 2015

ملتان : بینک ڈکیتی کی سی سی ٹی وی فوٹیج

ملتان : بینک ڈکیتی کی سی سی ٹی وی فوٹیج

ملتان ......ملتان میں گزشتہ روز نجی بینک میں ہونے والی ڈکیتی کی سی سی ٹی وی فوٹیج جیو نیوز نے حاصل کرلی ہے۔ڈاکوؤں نے صرف ڈیڑھ منٹ میں بینک کا صفایا کیا اورفرارہوگئے ۔جیو نیوز کو ملنے والی سی سی ٹی وی فوٹیج میں یہ دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈاکوؤں کا ایک ساتھی بینک میں پہلے داخل ہوتا ہے جسے سیکورٹی گارڈ تلاشی کے بعد بینک میں داخلے ہونے کی اجازت دیتا ہے ۔چند سکینڈز کے بعد 2 افرادبینک آتے ہیں جو سیکیورٹی گارڈز کو تلاشی دینے کے بہانے اس پر تشدد کرتے ہیں اورپھر گن چھین کر بینک میں داخل ہوجاتے ہیں جبکہ ڈاکووں کا ایک اور ساتھی بعد میں داخل ہوتا ہےاور وہ پستول سے بینک میں موجود افراد میں خوف و ہراس پھیلاتا ہے اسی دوران 3 ڈاکو کیش کاونٹر کی جانب بڑھتے ہیں ۔ تینوں ڈاکوتقریبا ڈیڑھ منٹ میں 35لاکھ روپے لوٹ کرفرارہوگئے۔پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ڈاکووں کو شناخت کر لیا ہے ۔ پولیس کے مطابق انہی ڈاکووں نے گزشتہ سال 30 دسمبر کو نواب پور روڈ پر بھی ایک بینک کو لوٹا تھا۔

مزید خبریں :