30 مارچ ، 2015
دبئی..........انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ورلڈ کپ 2015 کی بارہ رکنی ڈریم ٹیم کا اعلان کر دیا۔برینڈن میک کولم کو کپتان مقرر کیا ہے۔ٹیم میں کوئی پاکستانی یا بھارتی کھلاڑی جگہ نہ بنا سکا۔زمبابوے کے برینڈن ٹیلر بارہویں کھلاڑی منتخب ہوگئے ۔آئی سی سی نےمیگا ایونٹ میں شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کو یکجا کر کے بارہ رکنی ورلڈ کپ ٹیم بنائی ہے۔جارح مزاج برینڈن میک کولم کو کپتان مقرر کیا ہے۔مارٹن گپٹل ان کے اوپننگ پارٹنر ہوں گے۔ون ڈے ہسٹری میں مسلسل چار سنچری اسکور کرنے والے سنگاکارا وکٹ کیپر بیٹسمین ہیں۔دیگر بیٹسمینوں میں اسٹیو اسمتھ،اے بی ڈی ویلیئرزاور گلین میکسویل شامل ہیں۔آل راونڈرز میں کوری اینڈرسن اور ڈینئل ویٹوری کا انتخاب ہوا ہے۔جبکہ پیس اٹیک میں مچل اسٹارک، ٹرینٹ بولٹ اور مورنے مورکل شامل ہیں ۔اس ورلڈ کپ ٹیم میں نیوزی لینڈ کے پانچ، آسٹریلیا کے تین ،جنوبی افریقا کے دو اورسری لنکا کا ایک کھلاڑی شامل ہے جبکہ پاکستان ،بھارت اور انگلینڈ کا کوئی کھلاڑی اس میں جگہ نہ بنا سکا۔زمبابوے کے برینڈن ٹیلر بارہویں کھلاڑی منتخب ہوئے ہیں۔