30 مارچ ، 2015
ممبئی......انڈین پریمیئر لیگ میں اس بار بھی پاکستانی کھلاڑی تو شامل نہیں لیکن سابق ٹیسٹ آل راؤنڈر اظہر محمود ضرور ایکشن میں دکھائی دیں گے،لیکن ان کی شرکت بطور برطانوی شہری کے ہو گی ،وہ کولکتہ نائٹ رائیڈر سے کھیلیں گے۔آئی پی ایل کا آٹھواں ایڈیشن 8 اپریل سے شروع ہو گا۔بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان کی ٹیم کولکتہ نائٹ رائیڈرزسابق پاکستانی آل رائونڈر اظہر محمود سے معاہدہ کیا ہے۔ جیمز نیشام اور کرس لائن کی انجری کے باعث آل راؤنڈر اظہر محمود اور یو آہان بوتھا کو ٹیم میں شامل کرلیا ہے، اظہر محمود اس سے پہلے 2012 اور 2013 میں کنگز الیون پنجاب کی نمائندگی کر چکے ہیں،انہوں نے 22 میچز میں 382 رنز بنائے اور 29 وکٹیں بھی حاڈل کیں ،جیو نیوز سے گفتگو کرتےہوئے اظہر محمود نے کہا کہ وہ بہت خوش ہے کہ ایک بار پھر وہ آئی پی ایل کا حصہ بنے ہیں۔