30 مارچ ، 2015
لاہور.......پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان نے اظہر علی کو پاکستان ون ڈے ٹیم کا کپتان مقرر کردیا۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی شہریار خان کا مزید کہنا تھا کہ اظہر علی کے رویے، ان کا کردار دیکھ کر اور سابق کھلاڑیوں سےمشورہ کرنےکےبعد انہیں کپتان بنایا ہے،سرفراز احمد کو ون ڈے ٹیم کا نائب کپتان بنا رہا ہوں،سرفراز احمد ون ڈے اورٹی ٹوئنٹی میں نائب کپتان ہوں گے جبکہ ٹیسٹ میں اظہر علی نائب کپتان ہوں گے ،کرکٹ بورڈ کے آئین کے مطابق کپتان بنانے کا مجھے اختیار حاصل ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مصباح الحق ٹیسٹ ٹیم اور شاہد آفریدی ٹی ٹوئنٹی کے کپتان رہیں گے،یونس خان ابھی ریٹائر نہیں ہو رہے۔ شہریار خان کا مصباح الحق اورشاہدآفریدی کوون ڈےسےریٹائرمنٹ پرمبارک باددیتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ مصباح الحق کی خدمات پر ان کو مبارک باد پیش کرتا ہوں، ہارون رشیدٹیم کے چیف سلیکٹرہوں گے،سلیکشن کمیٹی کےدیگراراکین میں سلیم جعفر،اظہراورکبیرخان شامل ہیں،اگلےورلڈ کپ میں 4 سال ہیں،نئےسرے سےٹیم بنائیں گے۔