01 اپریل ، 2015
کراچی........لندن میں محمد انور کی گرفتاری پر تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ حالیہ واقعات غیر معمولی ہیں ،ایم کیو ایم کو اپنی تاریخ کے سب سے بڑے امتحان کا سامنا ہے۔ سینئر تجزیہ کار مظہر عباس نے کہا کہ ایم کیو ایم ایک پچ پر ہوتی ہے اور الطاف حسین دوسری پچ پر۔ سینئر اینکر پرسن شاہ زیب خانزادہ کا کہناتھا کہ دو تین سال سے جو واقعات پیش آرہے ہیں اس سے ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی ہی نہیں کارکن بھی کنفیوز ہوگئے ہیں۔