پاکستان
01 اپریل ، 2015

لندن میں مقیم محمد انور 26 سال سے ایم کیو ایم کا حصہ ہیں

لندن میں مقیم محمد انور 26 سال سے ایم کیو ایم کا حصہ ہیں

لندن .......لندن میں رہنے والے محمد انور 26سال سے ایم کیو ایم کا حصہ ہیں۔ طویل عرصے تک پارٹی کا حصہ رہنے والے محمد انور قیام پاکستان کے فوری بعد ہندوستان سے سے ڈھاکا منتقل ہوگئے۔ 64سالہ محمد انور 1970ءمیں لندن چلے گئے جہاں آج بھی وہ اپنے بیوی بچوں کے ہمراہ رہائش پذیر ہیں۔ 1990ءمیں ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین علاج کے لئے لندن گئے تو محمد انور نے پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی جس کے بعد سے وہ نہ صرف پارٹی کے اہم رہنما رہے بلکہ ان کا شمار الطاف حسین کے قریبی ساتھیوں میں کیا جاتا ہے۔ ایک طویل عرصے تک پارٹی کا حصہ رہنے کے باوجود محمد انور کبھی پاکستان نہ آئے۔ انہوں نے ایم کیو ایم کے لندن یونٹ میں بحیثیت جوائنٹ انچارج بھی فرائض سر انجام دئیے۔

مزید خبریں :