01 اپریل ، 2015
کراچی......جماعت اسلامی کے رہنما لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ کراچی کے حلقے این اے 246 سے راشد نسیم جماعت اسلامی کے امیدوار ہوں گے۔ جماعت اسلامی کے رہنما لیاقت بلوچ نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے مزید کہا کہ تحریک انصاف اگر سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی بات کرے گی تو اس کا خیرمقدم کریں گے۔