پاکستان
03 اپریل ، 2015

حیات آباد پشاور میں پولیس کا سرچ آپریشن ،100مشتبہ افراد گرفتار

حیات آباد پشاور میں پولیس کا سرچ آپریشن ،100مشتبہ افراد گرفتار

پشاور.......پشاورپولیس اور سیکیورٹی فورسز نے مشترکہ سرچ آپریشن کے دوران دو افغان باشندوں سمیت سو سے ذیادہ مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ پولیس کے مطابق سرچ آپریشن تھانہ تاتارا کی حدود میں حیات آباد فیز 6 کے علاقہ میں کیاگیا۔ آپریشن کے دوران دو افغان باشندوں سمیت 100 سے ذیادہ مشتبہ افراد کو حراست میں لیاگیا۔ جنھیں مزید تفتیش کے لئے تھانہ تاتارا منتقل کردیاگیا ہے۔ فیز 6 کا علاقہ خیبر ایجنسی سے ملحقہ ہے۔ جہاں پولیس کو جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔ جس کے بعد صبح سویرے سرچ آپریشن کیاگیا۔

مزید خبریں :