پاکستان
03 اپریل ، 2015

رشیدغازی قتل کیس؛مشرف کے ناقابل ضمانت وارنٹ کے خلاف درخواست

رشیدغازی قتل کیس؛مشرف کے ناقابل ضمانت وارنٹ کے خلاف درخواست

اسلام آباد........عبد الرشید غازی قتل کیس میں پرویزمشرف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائرکردی گئی۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ پرویز مشرف کے خلاف جاری وارنٹ گرفتاری منسوخ کئے جائیں۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں عبدالرشید غازی قتل کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کے خلاف درخواست انکے وکیل ملک طاہر محمود نے جمع کرائی ۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پرویز مشرف علیل ہیں اور انکی میڈیکل رپورٹ آنا ابھی باقی ہے۔ پرویز مشرف عدالت میں پیش ہونا چاہتے ہیں لیکن بیماری کے باعث پیش نہیں ہو سکتے، درخواست میں یہ بھی استدعا کی گئی ہے کہ سیشن کورٹ کی جانب سے پرویز مشرف کے خلاف جاری وارنٹ گرفتاری منسوخ کئے جائیں اور ضمانتی مچلکے بحال کرتے ہوئے انہیں کو حاضری سے استثنا دیا جائے۔

مزید خبریں :