پاکستان
03 اپریل ، 2015

پشاور ،چمکنی سےشادی شدہ خاتون کی لاش برآمد

پشاور ،چمکنی سےشادی شدہ خاتون کی لاش برآمد

پشاور.........پشاور کے نواحی علاقہ چمکنی سے ایک شادی شدہ خاتون کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ مقتولہ کو فائرنگ کرکے قتل کیاگیا۔پولیس کے مطابق تھانہ چمکنی کی حدود میں کھیتوں سے ایک خاتون کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ جس کی شناخت اختیاراں بی بی کے نام سے ہوئی ہے۔ مقتولہ کوفائرنگ کرکے قتل کیاگیا۔ جس کے بعد لاش کھیتوں میں پھینک دی گئی۔ پولیس کی ابتدائی تفتیش کے مطابق خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ قتل غیرت کے نام پر کیاگیاہے۔ جس میں مقتولہ کے شوہر اور دیور کو شامل تفتیش کیاگیا ہے۔

مزید خبریں :