03 اپریل ، 2015
لاہور......... طالب علم کے قتل میں نامزد مرکزی ملزم مصطفیٰ کانجو سمیت دیگر ملزمان کو لاہور پولیس انسداد دہشت گردی کی عدالت لے آئی۔زین قتل کیس میں نامزدسابق وزیر مملکت صدیق کانجو کے بیٹے کا کہنا ہے کہ زین اس کی فائرنگ سے ہلاک نہیں ہوا۔ ملزم کا کہنا تھا کہ میں نے فائرنگ نہیں کی۔پولیس نے انسداد دہشت گردی کی عدالت سے 15روزہ ریمانڈ کی درخواست کی ،تاہم عدالت نے آٹھ روز کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔