03 اپریل ، 2015
کراچی........ تحریک انصاف کے امیدوار عمران اسماعیل نے کراچی کے حلقہ این اے 246 میں فوج تعیناتی کے لیے الیکشن کمیشن سے رجوع کر لیا۔ کراچی کے حلقہ 246 میں تحریک انصاف کے امیدوار عمران اسماعیل نے چیف الیکشن کمشنر کو درخواست دی ہے کہ پولنگ کے دوران فوج تعینات کی جائے، ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے چیف سیکرٹری سندھ سے رپورٹ طلب کی ہے جس کے آنے کے بعد ہی کوئی فیصلہ کیا جائے گا ۔یاد رہے کہ کراچی کے حلقہ این اے 246 میں ضمنی انتخابات 23 اپریل کوہوں گے۔