03 اپریل ، 2015
اسلام آباد ......یمن سے مزید 176 پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے ، جہاز سے اترتے وقت پاکستانیوں نے ہاتھوں میں قومی پرچم اٹھارکھے اور چہرے خوشی سے تمتا رہے تھے ، وطن لوٹنے والوں نے بروقت اقدامات پر حکومت کا شکریہ بھی ادا کیا ۔یمن میں پھنسے مزید 176 پاکستانی وطن پہنچ گئے ، پاکستان انٹرنیشنل ائرلانز کی فلائٹ 7004 نے اسلام آباد انٹرنیشنل ائر پورٹ پر لینڈ کیا ۔ وطن پہنچنے والوں نے ہاتھوں میں قومی پرچم اٹھا رکھے اور خوشی ان کے چہرے سے جھلک رہی تھی، ائر پورٹ پر لوٹنے والوں کا پرتپاک استقبال کیا گیا ، وطن پہنچنے والے یہ وہ لوگ ہیں جو عدن میں پھنس گئے تھے ، جہاں سے انہیں چین کے بحری جہاز کے ذریعے افریقی ملک جبوتی پہنچایا گیا اور جبوتی سے پی آئی اے کی پرواز کے ذریعے یہ افراد وطن پہنچے ، واپس آنے والوں میں بچے مرد اور خواتین سب نے ہی خوشی کا اظہار کیا ۔اسلام آباد ایئر پورٹ سے 50مسافروں کو بذریعہ ہوائی جہاز کراچی پہنچایا جائیگا جبکہ باقی لوگ یہیں سے اپنے آبائی علاقوں کی طرف روانہ ہوجائینگے ۔یمن میں پھنسے پاکستانیوں کو وطن لانے والی یہ دوسری پرواز ہے ، اس سےپہلے چند روز قبل پی آئی اے کی ایک پرواز لگ بھگ 5 سو ہم وطنوں کو پاکستان لاچکی ہے، حکومت نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ اگلے ایک دو دن میں تمام پاکستانیوں کو یمن سے نکال لیا جائیگا۔