کھیل
05 مئی ، 2012

آئی پی ایل: راجستھان نے پنجاب کو 43 رنز سے ہرادیا

آئی پی ایل: راجستھان نے پنجاب کو 43 رنز سے ہرادیا

موہالی … آئی پی ایل 5میں راجستھان رائلز نے کنگز الیون پنجاب کو 43 رنز سے ہرا دیا، پہلے میچ میں کولکتا نائٹ رائیڈرز نے پونے وارئیرز کو 7 رنز سے شکست دے تھی۔ موہالی میں کھیلے گئے آج کے دوسرے میچ میں راجستھان رائلز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 6 وکٹ پر 177 رنز بنائے، کپتان راہول ڈریوڈ 46 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، شین واٹسن نے 17 گیندوں پر 36رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی ، بریڈ ہوج نے 36 اور ال میناریا نے 34 رنز بنائے۔ کنگز الیون پنجاب کی جانب سے ریان ہیرس نے 4 ، پیوش چاوٴلہ نے 2 کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا، جواب میں پنجاب کی ٹیم مقررہ اوورز میں 8 وکٹ پر 134 رنز بناسکی، شان مارش 34 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے، اظہر محمود نے 24 اور گرکیرت سنگھ نے 23 رنز بنائے۔ راجستھان رائلز کے شان ٹیٹ، شین واٹسن اور یوہان بوتھا نے 2، 2 وکٹیں لیں۔ اس سے پہلے کولکتا میں میزبان ٹیم کے 150 رنز کے جواب میں پونے کی ٹیم 8 وکٹ پر 143 رنز بناسکی، میچ کی خاص بات کولکتا کے اوپنرز گوتم گمبھیر اور برینڈن مکلم کی 113 رنز کی شراکت تھی، گمبھیر 56 جبکہ مکلم 42 رنز بناکر آوٴٹ ہوئے، آج آئی پی ایل میں دو میچز کھیلے جائیں گے، پہلا میچ دوپہر ساڑھے تین بجے مبئی انڈینز اور دکن چارجرچنئی سپر کنگز کے درمیان ہوگا، دوسرا میچ رات ساڑھے سات بجے رائل چیلنجرز بنگلور اور دکن چارجرز کے درمیان کھیلا جائے گا، ایونٹ کے تمام میچز جیو سوپر براہ راست نشر کررہا ہے۔

مزید خبریں :