کھیل
04 اپریل ، 2015

بنگلادیش کرکٹ بورڈ پی سی بی کو زر تلافی کی ادائیگی پر رضا مند

بنگلادیش کرکٹ بورڈ پی سی بی کو زر تلافی کی ادائیگی پر رضا مند

کراچی......بنگلادیش کرکٹ بورڈ پاکستان کرکٹ بورڈ کو زر تلافی دینے پر تیارہوگیا ہے،بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے 2012 میں دورہ پاکستان پر اپنی ٹیم نہیں بھیجی تھی۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے بی سی بی کو 2012 میں دو دوروں کی منسوخی کے سبب مالی نقصان سے آگاہ کیا تھا،ساتھ ہی ان معاملات کی زرتلافی کا بھی مطالبہ کیا تھا،دو سال بعد بالاآخر بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ اس نقصان کا ازالہ کرنے کے لیے تیار ہوگیا ہے،دوروں کی منسوخی پر پاکستان کرکٹ بورڈ کو ایک سے تین لاکھ ڈالرزدیئے جائیں گے، بی سی بی کے صدر نظم الحسن کے مطابق بنگلہ دیش بورڈ پاکستان کے ساتھ اس مالی معاملے کو حل کرنے کا خواہشمند ہے،نظم الحسن نے یہ بھی انکشاف کیا کہ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ اس سال نومبر میں چار ملکی ٹورنامنٹ بھی کرانے کا ارادہ رکھتا ہے،جس میں میزبان ملک کے علاوہ پاکستان ، زمبابوے اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں شریک ہوسکتی ہیں۔

مزید خبریں :