05 اپریل ، 2015
ممبئی.......بالی ووڈ میں ہوا انوکھا اور دلچسپ فیشن ویک جہاں فلمی ستاروں نے اپنے اسٹار بچوں کے ساتھ ریمپ پر واک کی ۔وومن امپاوور منٹ کے پیغام کو عام کرنے کیلیے فلاحی تنظیم کی جانب سے منعقدہ میجوان فیشن ویک میں منیش ملہوترا کے ملبوسات زیب تن کیے بولی وڈ کی قد آور شخصیات ریمپ پر جلوہ گر ہوئیں اور شو کو چار چاند لگا گئیں ۔میجوان فیشن ویک کا انعقاد بولیوڈ اداکارہ شبانہ اعظمی نے کیا ۔شو میں امیتابھ بچن نے اپنی بیٹی شویتا کپور کے ساتھ ریمپ پر واک کی ،تو جیا بچن اپنے صاحبزادے ابھیشیک کے ساتھ خراماں خراماں چلتی اسٹیج کی رونقیں بڑھا گئیں ۔وہیں ایکٹر کم ڈائریکٹر فرحان اختر اپنے والد شہرہ آفاق شاعر جاوید اختر کے ساتھ ریمپ پر آئے۔شو کی رونقیں اس وقت عروج پر نظر آئیں جب سونم کپور اپنے سپر اسٹار فادر انیل کپور کے ساتھ اسٹیج پر آئیں ۔وہیں سوناکھشی سنہا کی اپنے والد شترو گھن سنہا کے ساتھ اسٹیج پر آمد نے کئی دلوں کی دھڑکنیں تیز کردیں۔