06 اپریل ، 2015
لاہور......سپریم کورٹ بار کےسابق صدر عاصمہ جہانگیرنے کہا ہے کہ انتخابی دھاندلیوں کیلئے جوڈیشل کمیشن کا قیام فضول مشق ہے،ایک جماعت منہ چھپانا جبکہ دوسری جان چھڑانا چاہتی ہے ،لاہور ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے سابق صدر سپریم کورٹ بار عاصمہ جہانگیر کاکہنا تھا کہ جوڈیشل کمیشن الیکشن ٹربیونل کی جگہ نہیں لے سکتا ،عمران خان ٹربیونل میں ثبوت نہیں دے سکے ،کمیشن میںکیا ثبوت دینگے،ان کاکہنا تھاکہ جوڈیشل کمیشن کے قیام سے عام سائلوں کے مقدمات کی سماعت متاثر ہو گی،انتخابی دھاندلیوں کی تحقیقات کیلئے الیکشن ٹربیونل سے رجوع کیا جا سکتا ہے،ان کاکہنا تھا کہ انتخابی دھاندلیوں کے ایشو پر ایک پارٹی منہ چھپا رہی ہے جبکہ جان چھڑانے کی کوشش میں ہے۔