دنیا
06 اپریل ، 2015

ایران پراسرائیلی فوجی برتری کو بر قرار رکھیں گے،اوباما

ایران پراسرائیلی فوجی برتری کو بر قرار رکھیں گے،اوباما

واشنگٹن......امریکی صدر باراک اوباما کا کہنا ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں گےکہ اسرائیل ،ایران پراپنی فوجی برتری بر قرار رکھے ۔ایک امریکی اخبارکو انٹرویو دیتے ہوئے امریکی صدر باراک اوباما کا کہنا تھا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ اسرائیل کی ، ایران پر فوجی برتری بر قرار رہے۔ باراک اوباما کا بیان اس وقت سامنے آیا ہے، جب اسرائیل عالمی طاقتوں اور ایران کے درمیان جوہری معاہدے کا فریم ورک طے ہونے کو سخت تنقید کا نشانہ بنا رہا ہے۔ صدر اوباما نے کہا کہ وہ نتین یاہو کے موقف کا احترام کرتے ہیں، انہوں نے تمام ریاستوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر اسرائیل پرکسی بھی جانب سے حملہ کیا گیا تو امریکا اسرائیل کے ساتھ کھڑا ہوگا۔

مزید خبریں :