پاکستان
06 اپریل ، 2015

انتخابی دھاندلی کی تحقیقات،جوڈیشل کمیشن کاقیام سپریم کورٹ میں چیلنج

انتخابی دھاندلی کی تحقیقات،جوڈیشل کمیشن کاقیام سپریم کورٹ میں چیلنج

لاہور......انتخابی دھاندلی کی تحقیقات کیلئےجوڈیشل کمیشن کاقیام سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیلنج کردیاگیا۔درخواست گزار بیرسٹرظفراللہ نےمؤقف اختیارکیاکہ آئین کے آرٹیکل225کےتحت انتخابی تنازعات کا فیصلہ صرف الیکشن ٹریبونل کرسکتےہیں،تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن کےباہمی معاہدے پر عدالتی کمیشن کاقیام درست نہیں،جوڈیشل کمیشن اور اس کی سفارشات کی کوئی آئینی اورقانونی حیثیت بھی نہیں،لہٰذاعدالت جوڈیشل کمیشن کی تقرری غیرآئینی قرار دے۔

مزید خبریں :