06 اپریل ، 2015
کراچی......پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ بنگلادیش آسان حریف نہیں، میزبانوں کو اُن کے ملک میں ہرانا مشکل ہوگا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ادارے پی آئی اے کے چیئرمین جعفر ناصر اور ایم ڈی شاہنواز رحمان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کیا، سرفراز احمد کو اُن کے ادارے نے ورلڈ کپ میں عمدہ پرفارمنس پر گروپ چار سے پانچ میں ترقی کا لیٹر جاری کرنے کے علاوہ پانچ لاکھ روپے انعام بھی دیا، اس موقع پر وکٹ کیپر کا کہنا ہے کہ ایسے اقدامات سےکھلاڑی کی کارکردگی اور محنت میں اضافہ ہوتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بنگلادیش کے خلاف سیریز کے لیے ٹریننگ شروع کردی ہے اور لاہور میں لگنے والے کیمپ میں مزید محنت کریں گے، اُنہوں نے کہا کہ بنگلادیش کے کھلاڑی تجربہ کار ہیں اور اُن کے خلاف سیریز آسان نہیں ہوگی۔