06 اپریل ، 2015
میامی...... سربیا کے نوواک جوکووچ نے برطانیہ کے اینڈی مرے کو شکست دےکر میامی اوپن ٹینس کا ٹائٹل پانچویں بار اپنے نام کرلیا۔فلوریڈا میں کھیلے گئے اس ایونٹ کے فیصلہ کن معرکے میں عالمی نمبرون کا مقابلہ برطانوی اسٹار سے تھالیکن فائنل خلاف توقع یکطرفہ رہا جس میں سربین کھلاڑی نے حریف کو حاوی ہونے کا کوئی موقع نہیں دیا،جوکووچ نے پہلا سیٹ ٹائی بریکر پر جیتا، اُس کے بعد چھ چار اور چھ صفر سے اگلے دونوں سیٹ جیت کر فتح اور ٹائٹل اپنے نام کرلیا، جوکووچ پانچویں بار میامی اوپن جیتنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔