پاکستان
06 اپریل ، 2015

ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی تلخیاں نہ بڑھائیں ،شرجیل میمن

 ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی تلخیاں نہ بڑھائیں ،شرجیل میمن

کراچی......سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی کی قیادت سے گذارش ہے کہ تلخیاں نہ بڑھائیں اور گفتگو میں شائستگی کا مظاہرہ کریں۔سندھ اسمبلی کے اجلاس سے قبل میڈیا سےبات چیت کرتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات و بلدیات شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ استعفیٰ کی منظوری کے لئے ارکان کی حاضری ضروری ہے۔ الیکشن کمیشن کو پی ٹی آئی کے ارکان کے استعفے نہیں بھیجے گئے تھے۔ تحریک انصاف کو ایوان میں خوش آمدیدکہیں گے۔ پی ٹی آئی اپنے تحفظات اسمبلی میں پیش کرے۔ انہوں نے مزید کہا کہ این اے 246 کے مسائل پیچیدہ ہوتے جا رہے ہیں وہاں فوج اور رینجرز اپنی نگرانی میں الیکشن کراسکتی ہے۔

مزید خبریں :