پاکستان
07 اپریل ، 2015

یمن میں پھنسے سیکڑوں بھارتی جبوتی سے آج اپنے وطن پہنچ گئے

یمن میں پھنسے سیکڑوں بھارتی جبوتی سے آج اپنے وطن پہنچ گئے

کراچی.......یمن میں پھنسے سیکڑوں پناہ گزین بھارتی جبوتی سے آج اپنے وطن پہنچ گئے۔بھارتی فضائیہ کا جہاز جبوتی سے یمن میں پھنسے 454 بھارتی پناہ گزینوں کو لے کر مغربی ممبئی اور جنوبی کوچی پہنچ گیا۔اب بھی تقریبا 4 ہزار بھارتی یمن میں محصور ہیں جن کو نکالنے کی کوششیں کی جارہی ہیں ۔ بھارتی حکومت کا اپنے شہریوں کو یمن کے جنگی علاقوں سے نکالنے کیلیے آپریشن جاری ہے ۔ اب تک یمن میں محصور تقریبا3 ہزار بھارتی واپس پہنچ چکے ہیں۔

مزید خبریں :