07 اپریل ، 2015
اسلام آباد ......مسلم لیگ ق کے رہنما مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ یمن کی لڑائی فرقہ وارانہ نہیں، قبائل کے درمیان اقتدار کے حصول کی جنگ ہے۔پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں تین نکاتی مشورہ دیا اور کہا کہ پرانی غلطیاں نہ دہرائی جائیں ،غلطی کرنی ہی ہے تو نئی کریں ۔انہوں نے ترکی اورایران کے سامنے یمن کی صورتحال کو اٹھانا چاہیے۔اس سے قبل نیشنل پارٹی کے حاصل بزنجو نے خطاب میں کہا کہ یمن کی لڑائی میں پاکستان کا کوئی کردار نہیں ہے۔