دنیا
06 مئی ، 2012

فرانس کے صدارتی انتخابات میں ووٹنگ جاری

فرانس کے صدارتی انتخابات میں ووٹنگ جاری

پیرس…رضا چوہدری/نمائندہ جنگ… دنیا کی چھٹی طاقت کا صدر کون ہوگا، اس مقصد کیلئے فرانس بھر میں ووٹنگ کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ اس معرکہ میں سوشلسٹ امیدوار فانسواہالینڈ اور موجودہ صدر نکولاسرکوزی کے درمیان مقابلہ ہے ۔پولنگ صبح آٹھ بجے شروع ہوئی ہے جو دہی علاقوں میں بغیر کسی وقفہ کے شام چھ بجے تک جبکہ شہری علاقوں میں آٹھ بجے تک جاری رہے گی۔ پولنگ شروع ہوتے ہی پولنگ اسٹیشنوں پر لمبی لمبی قطارین لگ گئیں۔فرانس میں ووٹروں کی کل تعداد 4 کروڑ 40لاکھ ہے جن کیلئے فرانس بھر میں 85 ہزار پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں۔22 اپریل کے پہلے مرحلے کی نسبت دوسرے مرحلے میں ووٹوں کا ٹرن آوٹ زیادہ آنے کی توقع کی جارہی ہے۔

مزید خبریں :