09 اپریل ، 2015
کراچی......پاکستانی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ جو اہم ذمہ داری انہیں ملی ہےوہ پوری کوشش کریں گے کہ قوم اور مینجمنٹ کو مایوس نہ کریں۔میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ مصباح الحق کی کمی تو پوری نہیں کی جاسکتی لیکن اپنی پرفارمنس سے خلا کم کر نے کی بھرپور کوشش کریں گے۔