پاکستان
25 جنوری ، 2012

پاکستان کی جانب سے آئی ایم ایف کو قرض کی واپسی میں تاخیر

پاکستان کی جانب سے آئی ایم ایف کو قرض کی واپسی میں تاخیر

اسلام آباد … پاکستان رواں سال جون تک آئی ایم ایف کو ایک ارب 39 کروڑ ڈالر سے زائد کا قرض واپس کرنا ہے جبکہ آئندہ مالی سال 3 ارب 9 کروڑ ڈالر کا قرض واپس کرنا ہوگا، رواں مالی سال کی ایک ارب ڈالر سے زائد کی رقم فروری اور اپریل میں واپس کرنی تھی۔ وزارت خزانہ کے ذرائع نے جیو نیوز کو بتایا کہ موجود ہ مالی سال میں فروری کی بجائے آئی ایم ایف کو مارچ میں 70 کروڑ ڈالر سے زائد کا قرض واپس کیا جائے گا۔ رواں مالی سال قرض کی واپسی کی دوسری قسط اپریل کی بجائے جون میں کی جائے گی اور یہ قسط 69 کروڑ ڈالر کے لگ بھگ ہوگی۔ ذرائع کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف قرض کی واپسی کے دنوں میں کچھ رد و بدل کرسکتے ہیں۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ مالی سال 13-2012ء میں آئی ایم ایف کو 3 ارب 9 کروڑ ڈالر کا قرض واپس کرنا ہوگا۔ مالی سال 14-2013ء میں آئی ایم ایف کو 3 ارب 43 کروڑ ڈالر کی ادائیگی کرنا ہوگی۔ مالی سال 15-2014ء میں آئی ایم ایف کا ایک ارب 35 کروڑ ڈالر کا قرض واپس کرنا ہوگا جبکہ آئی ایم ایف 16-2015ء میں 6 کروڑ ڈالر واپس کرنا ہوں گے۔ اس طرح پاکستان نے آئندہ چار سال میں آئی ایم ایف کو 7 ارب ڈالر سے زائد کی ادائیگیاں کرنا ہیں۔

مزید خبریں :