10 اپریل ، 2015
کراچی.......کراچی علاقے منظور کالونی میں گزشتہ روز ہونے والی بنک ڈکیتی کی سی سی ٹی وی فوٹیِج جیو نیوز نے حاصل کر لی۔ کراچی کے علاقے منظور کالونی میں واقع نجی بینک میںجمعرات کی صبح صبح 9 بج کر 5 منٹ پر7 مسلح افراد داخل ہوئے اور عملے کو یرغمال بنا کر کیش کاونٹر اور اسٹرانگ روم سے 7 منٹ کے دوران 53 لاکھ روپے لُوٹے اور چلتے بنے۔مسلح افراد جاتے جاتے سی سی ٹی وی کیمرے توڑ کربینک کے سکیورٹی گارڈ کا اسلحہ بھی ساتھ لے گئے۔تاہم سی سی ٹی وی ریکاڑنگ محفوظ رہی جس کو پولیس نے اپنی تحویل میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے۔ پولیس کے مطابق ڈکیتی کے دوران بینک منیجر نے سکیورٹی الارم بھی بجایا مگر سکیورٹی والے واردات کے 20 سے 25 منٹ بعد پہنچے۔بینک ڈکیتی کا مقدمہ بینک مینجر کی مدعیت میں بلوچ کالونی تھانے میں درج کرکے بینک کے گارڈز کو شامل تفتیش کرلیا گیا ہے۔