پاکستان
10 اپریل ، 2015

پاکستان کا افغانستان میں 5شہریوں کی ہلاکت پرشدید احتجاج

 پاکستان کا افغانستان میں 5شہریوں کی ہلاکت پرشدید احتجاج

اسلام آباد ......پاکستان نے افغانستان میں 5 پاکستانیوں کی ہلاکت پرشدید احتجاج کرتے ہوئے افغان نائب سفیر کو دفتر خارجہ طلب کیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسلام آباد میں نائب افغان سفیر کو دفتر خارجہ طلب کرے کے 5 پاکستانیوں کے بہیمانہ قتل پر شدید احتجاج کیا گیا۔ احتجاجی مراسلے میں افغان حکومت سے مطالبہ کیا گیاہے کہ معاملے کی تحقیقات کراکے مجرموں کو قرار واقعی سزا دی جائے۔ خیبر پختون خوا کے شہر چارسدہ میں ان 5 تاجروں کی تدفین کر دی گئی ہے، جن کی لاشیں افغان حکام نے بدھ کو پاکستانی حکام کے حوالے کی تھیں۔یہ 5 افراد ان آٹھ تاجروں میں شامل تھے جنہیں دو ماہ پہلے مسلح افراد نے افغانستان میں اغوا کر لیا تھا۔

مزید خبریں :