10 اپریل ، 2015
اسلام آباد ......تحریک انصاف کے مطابق قرارداد کا مسودہ، پی ٹی آئی نے بنوایا جو انتہائی تسلی بخش ہے۔ مولانا فضل الرحمان اور سراج الحق نے قرارداد کو خوش آئند قرار دیا ۔مشترکہ اجلاس میں قرارداد کی متفقہ منظوری کے بعد شاہ محمودقریشی نے مسودے کی تیاری کا کریڈٹ تحریک انصاف کو دیا اور کہا کہ دفترخارجہ کی غیر تسلی بخش تجاویز مستر د کی گئیں ۔ جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے قرارداد پاکستان کے سنجیدہ رویے کی عکاس ہے ، پاکستان تنازع کے پر امن حل کا کردار بخوبی ادا کرسکتاہے ۔امیر جماعت اسلامی نے قرارداد کو جامع قراردیا اور کہا کہ اس جنگ سے نکلنا اور مصالحت کرنا ہی مسلم اُمہ کے حق میں ہے۔