پاکستان
10 اپریل ، 2015

این اے 246،پی ٹی آئی کےعمران اسماعیل کا شریف آباد کا دورہ

این اے 246،پی ٹی آئی کےعمران اسماعیل کا شریف آباد کا دورہ

کراچی ......پاکستان تحریک انصاف کے این اے 246 پر امیدوار عمران اسماعیل کی شریف آباد آمد پر ایم کیوایم کے کارکنان نے شدید نعرے بازی کی۔ پی ٹی آئی کے رہنما کہتے ہیں کہ جلسے کے لیے فی الحال جناح گراونڈ سے بہترکوئی جگہ نہیں۔کراچی کے علاقے شریف آباد میں این اے 246 پر پی ٹی آئی کے امیدوار عمران اسماعیل کی آمد سے قبل ہی کارکنان جمع ہوچکے تھے۔ لیکن یہ ورکرز پاکستان تحریک انصاف کے نہیں بلکہ متحدہ قومی موومنٹ کے تھے۔عمران اسماعیل کے آتے ہی نعروں میں مزید شدت آگئی۔ نماز جمعہ کے بعد مقامی مسجد کے باہر میڈیا سے گفتگو میں پی ٹی آئی کے امیدوار کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز بدمزگی کے باعث جناح گراونڈ میں کشیدگی پیدا ہوگئی۔90فیصد امکان ہے کہ 19 اپریل کا جلسہ جناح گراونڈ میں ہی ہوگا۔میڈیا ٹاک کے بعد عمران اسماعیل شریف آباد کی گلیوں میں عوام میں گھل مل گئے۔لیکن نعرے بازی کرتے نوجوانوں نے وہاں بھی ان کا پیچھا نہ چھوڑا۔جیو نیوز سے خصوصی گفتگو میں عمران اسماعیل نے دعویٰ کیا کہ این اے 246 کا ضمنی انتخاب وہی جیتیں گے۔اہل محلہ سے مصافحہ کرنے کے بعد پی ٹی آئی کے امیدوار دورہ مختصر کرکے شریف آباد سے روانہ ہوگئے۔

مزید خبریں :