پاکستان
10 اپریل ، 2015

افغانستان میں 5پاکستانیوں کا قتل ،نوازشریف کا اظہار مذمت

افغانستان میں 5پاکستانیوں کا قتل ،نوازشریف کا اظہار مذمت

اسلام آباد ......وزیراعظم نوازشریف نے افغانستان میں 5پاکستانیوں کے قتل پر افغان حکومت سے مذمت کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ دہشتگردی ہمسایہ ممالک کا مشترکہ دشمن ہے۔نوازشریف نے افغان حکومت سے پاکستانیوں کے قتل کی مکمل تحقیقات کامطالبہ کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ افغانستان کی حکومت ذمہ داران کو انصاف کے کٹہرے میں لائیگی۔پاکستانی وزیراعظم نے واقعے پر اظہار خیال میں دہشتگردوں کو دونوں ملکوں کا مشترکہ دشمن بھی قرار دیا۔

مزید خبریں :