پاکستان
10 اپریل ، 2015

بالی وڈ کی مزاحیہ فلم ’دھرم سنکٹ میں‘ آج ریلیز ہوگئی

بالی وڈ کی مزاحیہ فلم ’دھرم سنکٹ میں‘ آج ریلیز ہوگئی

ممبئی ......بالی وڈ کی مزاح اور ہنگاموں سے بھرپور فلم دھرم سنکٹ میں آج ریلیز ہورہی ہے۔نصیرالدین شاہ، پاریش راول اور انو کپور کی اداکاری کی ایک دنیا معترف ہے۔ پہلی بار یہ تینوں بڑے اداکار ایک مزاحیہ فلم میں اکٹھے ہوئے ہیں۔ایک ہندو گھرانے میں پرورش پانے والے پاریش راول کو جب یہ پتا چلتا ہے کہ اصل میں وہ مسلم گھرانے میں پیدا ہوئے تھے تو کہانی میں نیا موڑ آتا ہے۔اپنی شناخت کی تلاش میں پاریش راول کو کیا کیا مراحل پیش آتے ہیں یہی ایک دلچسپ اور بہت کچھ سوچنے پر مجبور کرنے والی فلم کی بنیاد ہے۔فلمی مبصرین کو امید ہے کہ دھرم سنکٹ میں شائقین کے دلوں میں گھر کرنے میں کامیاب ہوجائیگی۔

مزید خبریں :