پاکستان
11 اپریل ، 2015

کراچی : کریم آباد چورنگی پر تجاوزات کیخلاف کارروائی

کراچی : کریم آباد چورنگی پر تجاوزات کیخلاف کارروائی

کراچی ......کراچی کے علاقے کریم آباد میں اینٹی انکروچمنٹ سیل نے کارروائی کرتے ہوئے تجاوزات ہٹا دیں۔ اینٹی انکروچمنٹ سیل کے عملے نے پولیس کے ہمراہ کریم آباد چورنگی اور اطراف میں موجود پتھاروں اور ریڑھیوں کو ہٹادیا۔ کریم آباد مینا بازار میں لگے تمام پتھارے بھی ہٹا دیئے گئے۔ حکام کے مطابق پتھارے داروں کو پہلے ہی تجاوزات ہٹانے کے لیے نوٹس جارے کئے گئے تھے ۔ بار بار اطلاع دینے کے باوجود تجاوزات نہیں ہٹ سکے، اس لئے انٹی انکروچمںت سیل کو کارروائی کرنا پڑی۔دوسری جانب ایم کیو ایم نے کارروائی کی مذمت کی اور کہاکہ غریب دکانداروں کے ٹھیلے اس لیے ہٹائے گئے تاکہ پی ٹی آئی کو الیکشن کیمپ کے لیے زیادہ آسانی فراہم ہوسکے ۔متحدہ قومی موومنٹ کی رکن سندھ اسمبلی خواجہ اظہار الحسن نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ غریبوں سے روزگار چھین کر ان کا معاشی قتل نہ کیا جائے اور انہیں دوبارہ کاروبار کرنے کی اجازت دی جائے۔

مزید خبریں :